ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بلاول بھٹو زرداری کی تھنک ٹینک سے اہم ملاقات

 بلاول بھٹو زرداری کی تھنک ٹینک سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:‎ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی برسلز میں ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ آمد،ڈی جی ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ ایمبیسڈر پال ڈی وٹ نے وفد کااستقبال کیا۔

 بلاول بھٹو زرداری کی تھنک ٹینک سے اہم ملاقات، جنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، بلاول بھٹو نے قیام امن سے متعلق پاکستان کی ترجیحات سے تھنک ٹینک کو آگاہ کیا، پارلیمانی وفد کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر مین کیٹلین ڈیپورٹر ، چیئر آف پاکستان بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ فرانکیم بیلجینڈاوربیلجیئم کے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقاتیں کی۔

پارلیمانی وفد نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، ملاقاتوں میں پاکستان اور بیلجیئم کے تعلقات کو مزید وسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانجےسے بھی ملاقات کی، بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یورپی یونین قانون کی حکمرانی کا علمبردار ہے ،امید ہے کہ یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرنے پر زور دے گا۔

پاکستان امن کا خواہاں ہے،کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہتے ہیں، بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنابین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔