ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری سڑکوں پر نکل آئے

لاہور میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ، شہر کے مختلف علاقے پانچ  گھنٹے سے بجلی سے محروم، اہل علاقہ کا احتجاج، لیسکو کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا۔

گرمی سے نڈھال شہری لوڈشیڈنگ سے پریشان سراپاء احتجاج،لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیا،لیسکو کی جانب سے شہریوں کو پانچ گھنٹے گُزر جانے کے بعد بھی کوئی جواب نا دینے پر مین فیروز پور روڈ کو شہریوں نے بلاک کر دیا۔

ماڈل ٹاؤن کورٹ کے سامنے پُل کو شہریوں نے ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا،شہریوں کے احتجاج کے باعث ماڈل ٹاون کورٹس کے سامنے پُلپر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹاون شپ ڈویژن کے مختلف علاقے ٹاون شپ،بہار کالونی،کوٹ لکھپت،ماڈل ٹاون آر بلاک،ایس بلاک میں بجلی سے محروم،لیاقت آباد بازار،دلکشاہ کالونی،عمر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں پانچ گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

بہار کالونی سب ڈویژن کا عملہ دفتر کھلا چھوڑ کر غائب ہوگیا، بجلی کی فراہمی نا ہونے پر شہری پریشان ہونے لگے،روڈ بلاک کے بعد لیسکو عملہ بجلی بحالی کے لئے پہنچ گیا،لیسکو عملہ کی یقین دہانی پر شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔