ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  دربار بی بی پاکدامن کی سکیورٹی، ایک ہزار اہلکار ڈیوٹی کریں گے

Darbar Bibi Pakdaman, Security plan for Darbar Bibi Pakdaman, City42, DIG Operations Faisal Kamran, Lahore Security, Eid Al Azha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  لاہور میں دربار بی بی پاک دامن پرسکیورٹی کے انتظامات بہتر  بنا کر  3ایس پی،  8ایس ڈی پی او ، 24 ایس ایچ او اور  تقریباً 1 ہزار افسران اور جوان تعینات کر دیئے گئے۔
ایلیٹ فورس کی 4ٹیموں کو  مزار کے اطراف میں پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے دربار بی بی پاکدامن کی سکیورٹی کے انتظامات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ  ایک ہزار پولیس افسران  اور جوان 3شفٹوں میں ڈیوٹی  انجام دیں گے۔
زائرین کو مکمل چھان بین کے بعد  مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
مزارسے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں میں 17 پکٹس لگائی جائیں گی۔