کومل اسلم : حکومت پنجاب کی جانب سے وائلڈ لائف کے لیے ٹوٹل 3 ارب 15 کروڑ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بجٹ میں لاہور زو کی ری ویمپنگ کے لیے 70 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم کی تجویز پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ امپلیمنٹیشن آف ماسٹر پلان سفاری زو کے لیے 85 کروڑ 71 لاکھ 26 ہزار رقم کی تجویز پیش کی گئی ۔ نیو سکیم اسٹیبلشمنٹ آف لاہور کو ایجوکیشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر 30 کروڑ رقم کی تجویز پیش کی گئی ۔
بجٹ میں اسٹیبلشمنٹ آف اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف سفاری زو ہسپتال کے لیے 70 کروڑ رقم کی تجویز پیش کی گئی ۔
واضح رہے کہ ٹوٹل 2 ارب 21 کروڑ 11 لاکھ روپے لاہور پروجیکٹ میں استعمال کیے جائیں گے ۔