اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.59 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.18 روپے مہنگا ہوکر 299.08 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 36 پیسے مہنگا ہوکر 353.92 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 17 پیسے کمی سے 75.56 روپے، سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 73.51روپے کا ہوگیا ۔