(عابد چوہدری)لاہور پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجودشہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 427وارداتیں ہو گئیں۔
24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 427وارداتیں،شاپ رابری کی 8،ایک کارچوری، دو موٹرسائیکلیں چھین لی،97موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ،ڈکیتی اور متفرق چوری کی 316وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مانگا منڈی میں ڈاکووں نے کمپنی کے کیشئیر حامد سے 49 لاکھ لوٹ لئے۔وحدت کالونی میں ڈاکو ابرار سے 65ہزار مالیت کی نقدی ، موبائل فون چھین کر مزاحمت پر چاقو مار کر زخمی کرکے فرارہو گئے۔وحدت کالونی میں چور توقیر تاج کے گھر تالے توڑ کر 36لاکھ 25ہزارمالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے۔
مناواں میں چور حسن رضاکے گھر تالے توڑ کر 18لاکھ 55ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی لے اڑے ،رائیونڈ کے علاقے میں چور ناصر کے گھر تالے توڑ کر 11لاکھ 60ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے،ڈیفنس سی میں ڈاکو ابرار کے زیر تعمیر مکان سے پندرہ ہزار مالیت کا شٹرنگ پائپ لوٹ کر فرارہو گئے،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو پٹرول پمپ سے 52ہزار روپے لوٹ کر فرارہو گئے،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو احسن اقبال کی فارمیسی سے 95ہزار روپے لوٹ کر فرارہو گئے جبکہ ہیئر میں ڈاکو محمد علی کی سینٹری کی دکان سے 25ہزار روپے لوٹ کر فراراور نواب ٹاﺅن میں ڈاکو ذوالفقار کی دکان سے ایک لاکھ 25ہزار روپے لوٹ کر فرارہو گئے۔
ٹاﺅن شپ میں ڈاکو عبدالرﺅف کی دکان سے پانچ ہزار روپے لوٹ کر فرارجبکہ کوٹ لکھپت میں ڈاکو رشید کی فارمیسی سے 85ہزار روپے لوٹ کر فرار،کوٹ لکھپت میں ڈاکو علی حمزہ کے جنرل سٹورسے 1لاکھ 9ہزار روپے لوٹ کر فرارہو گئے،گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو شیخ حسن خورشید کے شو روم سے 9لاکھ 40ہزار روپے لوٹ کر فرارہوئے،اچھرہ کے علاقے سے رانا عثمان کی کارچوری ہو گئی جبکہ رائیونڈ سے اصغراور مسلم ٹاﺅن سے اشفاق کی ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں چھین لیں۔