جعلی نکاح نامے کی شکار خاتون کو دس سال بعد انصاف مل گیا

 جعلی نکاح نامے کی شکار خاتون کو دس سال بعد انصاف مل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :  اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی شوہر ،جعلی گواہ اور نکاح رجسٹرار کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے تین ملزمان کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔عدالت نے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر قید کی مدت تین ماہ بڑھانے کا حکم دیا ۔ملزمان میں تنویر احمد ، منیر احمد اور محمد انوار شامل ہیں ۔ ملزمان نے نیلم بی بی کا جعلی نکاح نامہ تیار کیا  تھا جبکہ ملزمان 10 سال پرانے مقدمے میں ضمانت پر تھے ۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔پراسیکیوٹر وسیم سرور نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کیے۔ ملزمان کیخلاف چونیاں قصور میں 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔کیس میں عدالت نے تین شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔