قیدیوں کوجیل میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

قیدیوں کوجیل میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: Prisoner
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:قیدیوں کو بھی کچھ آزادی مل گئی ، جیل میں قید افراد ویڈیو کال کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت کی جانب سےجیلوں میں قیدیوں کے لئے سہولتوں کا سلسلہ جاری ہے۔جیل حکام  کے مطابق قیدی اب رشتہ داروں اور دوست احباب کو ہفتے میں 2 دفعہ کال کرسکیں گے۔کوٹ لکھپت جیل سے ابتدائی طورپر 2 دفعہ کالز کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاگیاہے۔ہفتے میں 2 دفعہ 15 پندرہ منٹ کال کروائی جارہی ہے۔روزانہ 15سو قیدیوں کو پی سی او سے کال کروائی جا رہی ہے۔

جیل حکام  کے مطابق پہلے جیلوں میں ہفتے میں ایک دفعہ کال کروائی جارہی تھی۔ویڈیو کالز کے لئے بھی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔تمام جیلوں میں قیدیوں کے لئے دوپہر کا لاک اپ ختم کردیا گیا۔قیدی صبح بیرکس سے نکلنے کے بعد رات کو ہی واپس بیرکس میں بھجوائے جائیں گے۔ دوپہر کے اوقات میں قیدی احاطے میں ہی موجود رہیں گے۔وزیراعلی کے حکم پر جیلو ں میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔