کورونا وائرس کتنے شہریوں کی جان لےگیا؛ تازہ رپورٹ جاری

کورونا وائرس کتنے شہریوں کی جان لےگیا؛ تازہ رپورٹ جاری
کیپشن: corona updates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)کورونا وائرس کے حملوں میں بدستور کمی آ رہی ہے،24 گھنٹوں کے دوران 78 مریض سامنے آئے اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں، کورونا کے 255 مریض زیر علاج ہیں، مریضوں کی تعداد میں کمی سے ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 70 فیصد بیڈز خالی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ دم توڑ رہی ہے،شہر میں کورونا کے مزید 78 مریضوں کی تصدیق ہوئی اور مرض میں مبتلا 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 255 مریض داخل ہیں جن میں سے 74 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رکھا گیا ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا آئی سی یوز کے 70 فیصد بیڈز خالی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: کوروناکیسز میں نمایاں کمی،شہر میں 13 اموات کی تصدیق

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر  میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی،ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا آکوپنسی ریٹ 30 فیصد پر آ گیا،8سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز 70 فیصد تک دستیاب ہیں،سروسز ہسپتال میں مختص 32 وینٹی لیٹرز پر 19 مریض موجود ہیں۔
میو ہسپتال کے 86 وینٹی لیٹرز پر 32 مریض زیر علاج ہیں،جناح ہسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر 12 مریض زیر علاج،جنرل ہسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز پر 5 مریض زیر علاج،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں3 وینٹی لیٹرز پر 1 مریض موجود ہیں جبکہ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں،علاوہ ازیں گنگارام ہسپتال کے20 وینٹی لیٹرز پر 6 خواتین زیر علاج ہیں،پی کے ایل آئی کے 8 وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer