ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کی معطلی، تنخواہوں کی بندش شروع

Corona Vaccine
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

 ڈی پی او بنوں کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، معطل لیڈی کانسٹیبل کی تنخواہیں بھی روکنے کا حکم دیا گیا، دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ضلع قمبر شہداد کوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

 ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں، ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے، ایس ایس پی کے مطابق ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس سے مزید 57 افراد موت کی وادی میں جا پہنچے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،  اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer