ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا سائلین کو بروقت انصاف فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا سائلین کو بروقت انصاف فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سائلین کے لئے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا، رواں ماہ سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ، بی اے ایل ایل بی 2سالہ پریکٹس کے حامل 35 سال تک کے وکلاء درخواست دینے کے لئے اہل ہوں گے ، نومبر میں تحریری امتحان لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نےسائلین کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل اور نوجوان وکلاءکو متعلقہ فیلڈ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے،انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے مزیدسول ججز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسال پریکٹس رکھنے والے نوجوان وکلاء سے سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں.اس وقت لاہور سمیت صوبہ بھر چھ سو سے زائد ججز کی آسامیاں خالی ہیں اور صوبہ بھر میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے دس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتی کی منظوری دیدی ۔امیدوار 15 جون سے 15 جولائی تک درخواستیں دے سکیں گے اور نومبر میں تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کے لئے بی اے ایل ایل بی  دوسال کی وکالت پریکٹس کے لئےعمر کی حد 22 سے 35 سال ہونا ضروری ہوگا ۔ 

امیدواروں کے لئے پنجاب کا ڈومیسائل ہونے سمیت دیگرز شرائط پر پورا اترنا ضروری ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کے لئے آٹھ مضامین میں پچاس فیصد نمبر لے کر پاس ہونا ضروری ہوگا۔

گزشتہ دنوں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے  قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کو نوید سناتے ہوئےلاء گیٹ میں 35 نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا، رواں سال کورونا وائرس کے باعث لاء گیٹ کا امتحان نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو مشروط وکالت لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer