لاری اڈا انتظامیہ مقامی کنٹریکٹرز کے سامنے بے بس

لاری اڈا انتظامیہ مقامی کنٹریکٹرز کے سامنے بے بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) شہر کے چار لاری اڈوں کے 49 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹھیکوں کی نیلامی منسوخ، پنجاب بھر اور دیگر صوبوں کی فرمز کو نیلامی کے عمل میں شرکت کی دعوت بھی راہگاں گئی، نیلامی کا عمل بدنظی کا شکارہوگیا۔

ٹاؤن ہال ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ اور اے ایم او فنانس فاطمہ اسلم کی نگرانی میں بادامی باغ، لاری اڈا، سٹی بس ٹرمینل، جناح بس ٹرمینل اور جنرل بس سٹینڈ رائیونڈ کے لاری اڈوں کے 23 ٹھیکوں کی نیلامی ہوئی۔ مقامی کنٹریکٹرز کی جانب سے بد نظمی کے باعث ٹھیکے منسوخ کردیے گئے۔

ٹھیکہ جات میں نان اے سی اور اے سی بسوں کی انٹری کے ٹھیکے کی کم از کم پرائس 17 کروڑ 56 لاکھ رکھی گئی۔ بادامی باغ لاری اڈا میں انٹر سٹی ویگن لاہور تا گوجرانوالہ سٹینڈ کی ابتدائی پرائس 12 کروڑ 3 لاکھ جبکہ اے سی و نان اے سی جناح بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کی بسوں کے ٹھیکے کا ابتدائی تخمینہ 6 کروڑ رکھا گیا جس میں مقامی کنٹریکٹرز نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

سکندری کالونی سٹی بس ٹرمینل کا 13 کروڑ 89 لاکھ، انٹر سٹی فیس برائے ملتان روڑ، رائے ونڈ، بابو صابو اور فیروز پور روڑ 11 کروڑ 25 لاکھ، ایم سی ایل پارکنگ فیس برائے کوسٹر ویگن 4 کروڑ 34 لاکھ، انٹر سٹی ویگن فیس 5 کروڑ 8 لاکھ، موٹر سائیکل، کار و ٹرک کے پارکنگ اسٹینڈ کا ابتدائی تخمینہ 48 لاکھ، مشترکہ ٹھیکہ جات میں ٹک شاپس، کیفیٹریا، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹوائلٹس کے 30 ٹھیکہ جات شامل ہیں۔

لاری اڈا انتظامیہ نے مسلسل دوسری مرتبہ اشتہار دیا اور مقامی کنٹریکٹرز کی اجارہ داری کے خاتمے کی منصوبہ بندی بھی کی لیکن 13 جون کے ٹینڈرز کرانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔