ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت،آصف زرداری اور اہم رہنماؤں نے سر جوڑ لیے

 ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت،آصف زرداری اور اہم رہنماؤں نے سر جوڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سعادیہ:وسطی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت، آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول ہاؤس میں پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت سے امیدواروں پر آج پھر مشاورت کریں گے۔ پی پی پی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکریٹری چودھری منظور مشاورت کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ن لیگی خواتین نےٹکٹیں نہ ملنے پر عید سڑکوں پر کرنے کی دھمکی دے دی 

 مشاورتی اجلاس میں وسطی پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔آج کی مشاورت کے بعد فہرست مرتب کر کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب سے پی پی پی امیدواروں کا اعلان ایک دو روز کے اندر کئے جانے کا امکان ہے۔