سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، مکان گروی کے عوض 9 لاکھ 50 ہزار رقم و قبضہ نہ ملنے کی شکایت کی، جس پر فیصل کامران نے ایس ڈی پی او گجرپورہ کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی ۔
مالک مکان کی کرایہ دار کے خلاف مکان خالی نہ کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ہربنس پورہ کو فریقین میں مصالحت کی ہدایت کی۔
سائلہ کی بیٹے کو عاق کرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایت پر فیصل کامران نے ایس ایچ او مصطفی آباد کو 02 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔