اسرار خان : لاہور کے سوزو واٹر پارک میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی، 9 سالہ رامین فاطمہ گھرکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق گھوڑے شاہ کی رہائشی بچی اہل خانہ کے ہمراہ سوزو واٹر پارک گئی تھی، سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی، تلاش کرنے پر پانی کے ہال سے ملی، جس پر متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔