ویب ڈیسک:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ناکہ بندی کو بحال کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی جا رہی ہے، ناکہ بندی پر عمل اور انتظامی تشکیل کا آغاز فوری طور پر کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا کو اب آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے امریکا کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، آبنائے ہرمز کھلی ہے اور کھلی رہے گی۔
دوسری جانب ایران کی دوبارہ ناکہ بندی کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیاہے، امریکی خام تیل 74 ڈالر اور برطانوی خام تیل 79 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہاہے ۔