ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

 پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان ٹیم کی کپتان فضا فیاض کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم پُرعزم ہیں کہ سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے۔

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میکا فین فارسٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو  وہ پاکستان ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ملنا پسند کریں گی۔انہو ں ںے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی کافی خوشی ہے۔