سٹی 42: : خیبر کے تحصیل جمرود کے علاقے چورا میں 2 کمسن بچیاں سیلابی ریلے کی نذر ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں 8 اور 10 سال بتائی گئی ہیں ،واقعہ اس وقت پیش آیا جب اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے دونوں بچیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کا عمل جبہ اور تختہ بیگ کے مقامات پر جاری ہے۔