ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم سے سپِل وے دوبارہ کھول دیئے گئے؛ پی ڈی ایم اے

تربیلا ڈیم سے سپِل وے دوبارہ کھول دیئے گئے؛ پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سےبجے سپِل وے دوبارہ کھول دیئے گئے ۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم سے پانی کے اخراج سے پانی کی سطح 160,000 سے 260,000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی گئیں، عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، ماہی گیر اور مویشی پال افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بچوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔

 ترجمان کی جانب سے والدین ، سیاح اور مقامی افراد کو بھی پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے، کہنا ہے کہ کسی بھی نا خوشگوار اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔