ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پشاور میں نامناسب ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر ماصل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق اندرون شہر تحصیل پارک گور کھڑی میں نا مناسب ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر ماصل کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر کو تھری ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر ملزم نے اس سے قبل بھی تحصیل پارک میں متعدد نامناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیں تھیں جس پر عوامی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

پولیس اس سے قبل بھی ملزم کو منشیات، آئس، لڑائی جھگڑوں، غیر مناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز  کے باعث گرفتار کرچکی ہے اور ملزم عادی ریکارڈ یافتہ ہے۔