ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، اسحاق ڈار  کل چین روانہ ہونگے

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، اسحاق ڈار  کل چین روانہ ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار  کل صبح چین روانہ ہوں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار چین کا دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ 

سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس چینی شہر تیانجن میں 15 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اجلاس کی سائیڈلائن پر دیگر شریک وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر کی شرکت بھی متوقع ہے, ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر سحاق ڈار کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات بالکل نہیں ہو گی۔ اسحاق ڈار کی چینی , روسی, وسطی ایشیائی, ترکیے ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بھی اگست میں 25 ویں ایس سی او پیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہیڈز آف اسٹئٹ کونسل اجلاس بھی چینی شہر تیانجن میں ہو گا ۔