سٹی 42: گلشن راوی میں پارکنگ سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا،کار سوار ملزموں نے پارکنگ سٹینڈ ملازم پر تشدد کیا، اغواء کرکے ساتھ لے گئے
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرا لیا، 2 ملزم گرفتار ہوگئے ، سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیو حاصل کر لی،واقعہ گزشتہ رات گلشن راوی کی مون مارکیٹ کے قریب پیش آیا
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ متاثرہ شہری صابر کروکس سنوکر کلب کے سٹینڈ پر کام کرتا ہے، ملزموں نےسٹینڈپرگاڑی کھڑی کرنےکےتنازعہ پرتشددکیااورساتھ لےگئے،ملزمان کوسی سی ٹی وی کیمروں سےٹریس کرکےفوری گرفتارکیا،ملزم امیرحمزہ اورشہبازکےزیراستعمال گاڑی بھی قبضےمیں لی گئی،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ان کو انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App