ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کا بیٹا اسلحہ کی نمائش پر گرفتار، مقدمہ درج

 پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کا بیٹا اسلحہ کی نمائش پر گرفتار، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خالد گجر کے بیٹے عادل گجر کو اسلحہ کی نمائش اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق عادل گجر پی ٹی آئی کے قافلے کے استقبال کے دوران اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے ایک اور شخص دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے  جو عادل کو چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔