ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔
ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کی ہدایت دیتے ہوئے تمام تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔