قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں نے وزیر اعلیٰ سندہ بننے کی خواہش ظاہر کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں نے وزیر اعلیٰ سندہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ سندہ بن کر اپنےضلع مٹیاری کےمسائل حل کروں گا، اس لیئے کے بننے والے وزیر اعلیٰ سندہ کوصرف اپنے ہی ضلع میں کام کرنے دیاجاتاہے۔ 

مخدوم جمیل الزماں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکےاپنےآبائی شہر ہالاسمیت ضلع مٹیاری کی سرکاری اسپتالیں ناکارہ پڑی ہیں سہولیات کا فقدان ہے، اسپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، پینے کے پانی کے لیئےآراوپلانٹس ناکارہ پڑے ہیں۔

وزیراعلاسندہ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر ہیلتھ عذرا فضل اللہ پیچوہو کو مخدوم جمیل الزماں نے مٹیاری ضلع کا دؤرہ کرکےچھاپہ مار کاروائیوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دیدی ہے۔  مخدوم جمیل الزماں نےکہاکے بختاور بھٹو زرداری اگرضلع مٹیاری سے الیکشن لڑتی ہیں تو وہ ہماری خوش قسمتی ہوگی، اس لیئے کے وہ ہماری لیڈر قائد کی بیٹی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پبلک اسکول سمیت ضلع مٹیاری میں جہاں قبضہ مافیاکا راج ہے وہ ڈی سی مٹیاری ختم کرائے۔ بھٹ شاہ ایئرپورٹ بلکل ناکارہ بنا ہوا ہے، اس کی مرمت کی جائے یا مٹیاری میں سرکاری زمین خرید کے نیا ائیرپورٹ بنایا جائے۔ مٹیاری شھر کے لئے ڈرینیج اسکیم دے رہا ہو اور چاہوں گا کے ترقیاتی کام نگران حکومت میں بھی جاری رہیں۔