ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپیئن شپ، پاکستانی سنوکر پلئیرز کی شاندار فتح

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی سنوکر پلئیرز کی شاندار فتح، پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے گروپس میچز میں حریفوں کو شکست دیکر چیمپئن شپ میں دھوم مچا دی۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ  میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ الیاس نے پہلے میچ میں عراق کے عمر الفہدل کو شکست دے دی، پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف 5 مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا،  حمزہ الیاس کی جیت کا اسکور  50-64، 39-73 اور  8-76 رہا۔ حمزہ نے اپنا دوسرا میچ بھارت کے 12 سالہ آراوو سنچیتی کیخلاف کھیلا ، حمزہ  نے بھارتی حریف کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔

حمزہ الیاس اپنا آخری میچ جرمنی کے فیبیان ہیکن کے خلاف کھیلیں گے اور پاکستان کے احسن رمضان  بھی گروپ کے تینوں میچز آج کھیلیں گے، جس میں احسن رمضان نے اپنا پہلا میچ مصری حریف عبداللہ کو شکست دیکر جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ سنوکر چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے 56 کھلاڑی شریک ہیں جن کے درمیان 14 گروپس میچز جاری ہیں۔