سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ریلوے ملازمین سراپا احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ریلوے ملازمین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےواقعہ کیخلاف ریلوے ملازمین سراپا احتجاج رہے۔ سویڈن کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ 

ریلوےپریم یونین کے زیراہتمام صدر شیخ انور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واشنگ لائنز سے بوہڑ والا چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ڈی ایس ریلوے سفیان سرفراز ڈوگر نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے ملعون کا پتلا بھی جلایا۔ مظاہرین نے سویڈن کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔