فلیٹیز ہوٹل لاہور میں  ہینڈی کرافٹس میلہ، ترکی اور ایران کے سفارتکاروں کی خصوصی شرکت

handicrafts mela Lahore flatties hotel Lahore, City42
کیپشن: فوٹو: پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: فلیٹیز ہوٹل  لاہور میں آج ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دستکار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میلہ کے افتتاح کی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر اورصوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے تقریب میں اظہارخیال کیا۔ایرنی قونصلر جنرل محران مواحد فر، ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے  دستکار میلہ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، وزیر اعلیٰ کے مشیر کنور دلشاد،  سیکرٹری لیبر فیصل فرید، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر ، سی ای او سمیڈا فرحان عزیز خواجہ، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید بھی میلہ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

 پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام اس میلہ میں ہینڈی کرافٹس شاپ کے اسٹال پر خوبصورت ہینڈی کرافٹس معمول سے 20 فیصد کم قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ بہت سے دوسرے کاریگروں کے تیار کردہ ھہینڈی کرافٹ بھی فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔