ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری!! نئے اسلامی سال کے آغاز پر چھٹی کا اعلان

خوشخبری!! نئے اسلامی سال کے آغاز پر چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی ملازمین کیلئے اسلامی سال کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔

 اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پبلک سیکٹر کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیاہے،21 جولائی بروز جمعہ ہجری نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی ہوگی،اسی طرح خلیجی سلطنت عمان نے نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔

 سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

 ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی (ESA) کے صدرابراہیم الجروان نے پیشگوئی کی ہےکہ نئے ہجری سال (یکم محرم) کا آغازبدھ 19 جولائی سے ہونے کا امکان ہے،تاہم اسلامی کیلنڈرچاند دیکھنے پرمبنی ہے لہذا تاریخیں اس بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

دوسری جانب کویتی لوگ آنے والے اسلامی نئےسال کے موقع پر چار دن کے طویل ویک اینڈ س لطف اندوز ہوں گے۔

 وزراء کونسل نےاعلان کیا ہے کہ بدھ 19 جولائی کوتعطیل ہوگی،اس کے بعد جمعرات 20 جولائی کو بھی آرام کا دن ہوگا۔