دولہے کو وگ پہننا مہنگا پڑگیا، سسرالیوں نے دھلائی کردی، ویڈیو وائرل

دولہے کو وگ پہننا مہنگا پڑگیا، سسرالیوں نے دھلائی کردی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا ،  سسرالیوں دھوکا ملنے پر خوب پٹائی لگائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دلہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دلہے کے گنجے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا اور اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دلہا کو مارنا شروع کردیا۔

  سوشل میڈیا پر دلہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے.