ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے بدمعاشوں کے ٹولے کے ہاتھوں بے مثال اور تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جا رہے ہیں۔
عالمی (منڈی میں) قیمتوں میں بڑی گراوٹ (کمی) کے بعد امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ ان عوام کو منتقل کرے جو تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے بدمعاشوں کے ٹولے کے ہاتھوں بے مثال اور تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/d2rmOf4QGl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 12, 2022
چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے دور میں پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک تھا، ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، ہماری حکومت گئی تو پیٹرول 150 روپے، ڈیزل 144 روپے لیٹر تھا۔