جنرل اسپتال میں خاتون اٹینڈنٹ کیساتھ دست درازی کا سنگین واقعہ

جنرل اسپتال میں خاتون اٹینڈنٹ کیساتھ دست درازی کا سنگین واقعہ
کیپشن: LGH Assault on female attendant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)جنرل اسپتال کے شعبہ یورالوجی کے ڈائلیسز یونٹ میں اٹینڈنٹ خاتون سے دست درازی، ڈائلیسز ٹیکنیشن غضنفر عباس کے خلاف دست درازی کا الزام ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق اسپتالوں میں بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیاجانے لگا،جنرل اسپتال کے شعبہ یورالوجی کے ڈائلیسز یونٹ میں اٹینڈنٹ خاتون سے دست درازی کا واقعہ سامنے آنے پر ڈائلیسز ٹیکنیشن غضنفر عباس کے خلاف دست درازی کا الزام ثابت ہوگیا،اسپتال انتظامیہ سنگین واقعہ کو چھپانے کے لئے کوشاں ہے .

دست درازی کے واقعہ کو چھپانے  کے لئےمریضہ کو ہی ڈسچارج کر دیا، اٹینڈنٹ سے دست درازی پر گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضہ کو ہی علاج سے محروم کر دیا، خاتون اٹینڈنٹ کی تحریر شکایت کے باوجود انتظامیہ واقعہ پر کارروائی سے گریزاں ہے، ڈیوٹی پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے باز پرس بھی نہیں کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer