ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی؛انتخابی نشان کینسل کرانے سےمتعلق بڑی خبر

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی؛انتخابی نشان کینسل کرانے سےمتعلق بڑی خبر
کیپشن: TLP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے وزارت قانون اقدامات کرے گی، فواد چوہدری نے کہاکہ پاک فوج کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جارہا ہے،وزیراعظم کے حکم پررینجرز اور ایف سی ملازمین کو بھی الاؤنس دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی،فواد چوہدری کا کہناتھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا، وزارت داخلہ کی طرف سے قائم کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے وزارت قانون اقدامات کرے گی۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے بیس سے بائیس جولائی تک عید تعطیلات کی منظوری دی ہے،ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں افواج پاکستان کے لیے اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے کیونکہ دو سال سے افواج پاکستان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، رینجرز اور ایف سی کو بھی اسپیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer