ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر کمی

broiler meat
کیپشن: broiler meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کےریٹ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت  کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت بالآخر نیچے آنا شروع ہو گئی،مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر کم کر دی  گئی،  اس بار برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کمی کی  گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 226 روپے سے کم کر 222 روپے فی کلو ہو گیا۔

زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 143 اور پرچون ریٹ 151 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری ہوا جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی  تھی  اور قیمت 18روپے کم ہو نے کے بعد فی کلو برائلر گوشت 244 روپے سے کم ہوکر 266 روپے کا ہوگیا تھا.

برائلر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  میں مزید کمی ہو۔حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو۔