سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان بگٹی انتقال کر گئے

 سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان بگٹی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی گزشتہ چند روز سے  نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے، ان کی  نماز جنازہ کل صبح(منگل کو ) 10 بجے ڈیرہ بگٹی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔جس کے بعد ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

میر احمدان بگٹی 2008 میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر این اے 265 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2013 کے انتخابات میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer