ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار کے علاقہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

سبزہ زار کے علاقہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) سبزہ زار کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان قتل ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑے کےدوران ایک گروپ نےفائرنگ کرکے دوافراد کو زخمی کردیا، جس سےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 30 سالہ طیب دم توڑ گیا،مقتول طیب کا ساتھی زخمی فرقان ہسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ   رواں سال کے6 ماہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں 17فیصد اضافہ ہوا، سنگین جرائم کے رواں سال گیارہ ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور  ایک کھرب انتیس ارب سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ نفری اور بڑے بجٹ کے باوجود پنجاب پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، جرائم کی شرح میں اضافہ، پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں چھ ماہ کے دوران 11 ہزار452  مقدمات درج کیے گئے، جبکہ سال دو ہزار انیس کے پہلے 6 ماہ میں سنگین نوعیت کے ن وہزار سات سو اٹھاسی مقدمات درج ہوئے۔

رواں سال میں بات کی جائے اگر ڈکیتی اور راہزنی کی تو   9 ہزار دوسو 73 مقدمات درج ہوئے، گزشتہ سال  7 ہزار6 سو80  وارتیں ریکارڈ پرآئیں، ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں صوبے بھر میں لاہور پہلے نمبر پر رہا، جہاں 16 شہریوں کو دوران ورادات ابدی نیند سلا دیا گیا۔  گزشتہ سال لاہورمیں چھ ماہ کے دوران 4 افراد ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہوئے، رواں سال میں چھ ماہ کے دوران 18 سو اڑتالیس قتل ہوئے جبکہ گزشتہ سال اٹھارہ سو 22 افراد کوقتل کیا گیا، سال دوہزار بیس میں چھ ماہ کے دوران اندھے قتل کی 227 جبکہ سال دوہزار انیس میں 186  وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔

علاوہ ازیں شہر میں  اب تک 19 لاہوریوں کو دوران ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیا گیا۔ گزشتہ رات ڈاکوؤں نے شالیمار کے علاقے میں مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer