’’جو ٹیکس نہیں دے گا قانون اس کیخلاف حرکت میں آئے گا‘‘

’’جو ٹیکس نہیں دے گا قانون اس کیخلاف حرکت میں آئے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) تاجر برداری سیاسی جماعتوں کی آلہ کار نہ بنے، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کہتے ہیں حکومت کسی چھوٹے دکاندار پر ٹیکس نہیں لگا رہی، جو ٹیکس نہیں دے گا قانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا۔

چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی، سیکرٹری انڈسٹری طاہر خورشید، سردار تنویرالیاس اور دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ صوبائی وزیر نے چینی وفد کو پاکستان کی معاشی وصنعتی پالیسی سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چاینیز گروپ پاکستان میں ایک بلین ڈالر کی انویسٹمنٹ اور تین سے پانچ بلین کی ری انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں، ایک کمیٹی بنائی جائے جو سرمایا کاری کے لیے موزوں تجاویز اور عمل درآمد کرائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو معاملات تاجر برادری سے طے ہوئے وہ پورے کیے، جو بھی فیکٹری سے مال خریدے اسے رجسٹر ہونا پڑے گا، چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولے جنھوں نے کبھی ٹیکس نہیں دیا انہیں ٹیکس دینا پڑے گا، جو گروپ ہڑتال کر رہا ہے وہ ٹیکس نہی دیتا وہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔ جھگڑا اس بات کا ہے ہم کاروبار کریں گے ٹیکس نہیں دیں گے رجسٹر نہیں ہوں گے۔