لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کا بھی آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

 لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کا بھی آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی) حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں نے بھی آج لاہور سمیت پنجاب بھر کی کار کی مار کیٹیں مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

 جیل روڈ پر پریس کانفرنس میں صدر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن شہزادہ سلیم خان، چیئرمین انجمن تاجران جیل روڈ کار ڈیلرز چودھری ادریس، چیئرمین کار ڈیلرز ایسوسی ایشن مولاناشوکت علی روڈ اشتیاق احمد، میاں عارف، انور علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہزادہ سلیم خان کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ہڑتال کی اور کار لائن کی تمام مارکیٹیں بند رہیں، لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور کار ڈیلز کے مطالبات کے حوالے سے حکومت سنجیدہ نظر نہیں آئی، اس لئے آج ہونیوالی ہڑتال میں پنجاب بھر کی کار لائن کی مارکیٹیں بند رہیں گی۔

 چودھری ادریس کا کہنا تھا کہ حکومت کو تین مطالبات پیش کیے تھے جن میں امپورٹڈ گاڑیوں کی بندش کو فوری ختم کرنا، گاڑیوں پر عائد کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور شو روم پر عائد کیے جانے والے پروفیشنل ٹیکس کو فوری واپس لینا تھا، لیکن حکومت نے انکی کوئی بات نہیں مانی اس لئے کل مکمل ہڑتال کی جائے گی اور اگر حکومت نے پھر بھی مطالبات نہ مانے تو آنے والے دنوں میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer