شاہین عتیق:چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے عدالت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ عامر شہزاد اور دو ڈرگ انسپکٹرز شوکت وہاب اور فیصل محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیئرپرسن ڈرگ کورٹ کی عدالت میں لاہور کیمیکل کمپنی کا ایک کیس زیر سماعت ہے، جس میں کمپنی پر غیرمعیاری ادویات کا الزام ہے۔ اس کیس میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ عامرشہزاد دو ڈرگ انسپکٹر شوکت وہاب اور فیصل محمود گواہ نامزد ہیں۔ عدالت نے دونوں کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پرعدالت نے دونوں کی غیر حاضری لگاتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اس خبرکو لازمی پڑھیں:ہائیکورٹ: عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست مسترد
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ تینوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی حکم دیا کہ وہ اپنے طورپر تینوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں۔