ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جان خطرے میں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جان خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے صوبے کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کے بعد شہباز شریف، حمزہ شہباز ٹاپ لیڈر شپ دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، چیف سیکرٹری نے کہا کہ جمعہ کا دن سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، اس لیے موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

اکبر درانی کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان سے اٹک تک سکیورٹی الرٹ کردی ہے، امن وامان برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے، رینجرز کے اہلکار حساس مقامات کی حفاظت کریں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ان کے عزائم بلند اور فورسز بھی تیار ہیں، جو کہ ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کے لیے تیار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer