ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی انتظامی اصلاحات؛ 7 سیکرٹریز کی اسامیاں ختم

آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی انتظامی اصلاحات؛ 7 سیکرٹریز کی اسامیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے فیصلے کے تحت انتظامی اصلاحات میں  7 سیکرٹریز کی اسامیاں ختم کردی گئیں ۔ 

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ  نے  بڑا فیصلہ کرلیا ۔مختلف انتظامی محکموں کو ضم کرتے ہوئے سات سیکرٹری کی اسامیاں ختم کر دی گئیں ۔

ختم شدہ اسامیوں میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری بہبود آبادی شامل  ہیں ۔ سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیکرٹری ٹورزم و آرکیالوجی کی اسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں بھی ختم ۔

سیکرٹری ایکس افیشو تحفظ ماحولیات ایجنسی کی اسامی بھی ختم کر دی گئی۔