سٹی 42: 60 تولے سونا چوری کا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار ہوگیا ۔
گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، گھر میں بچپن سے آنے والا شخص 60 تولا سونا چوری میں ملوث نکلا ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس بڑی کارروائی کی ہے، 60 تولے چوری کا کیس 24 گھنٹوں میں حل کرلیا ۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل ڈاکٹر انعم تجمل نے بتایا کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا،مدعی کے مطابق وہ عمرے پر گیا ہوا تھا، جس واپس آیا تو گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے۔گھر سے 60 تولے سونا اور نقدی رقم غائب ہے۔مقدمے درج ہونے کے بعد انویسٹیگیشن پولیس متحرک ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی۔تو ایک شخص مشکوک پایا گیا، وہ شخص پہلے بھی اس گھر میں آتا جاتا رہا تھا۔جب اس کو حراست میں لیا گیا، تو اس نے انکشاف کیا کہ تمام چیزیں اس کے دوست کے گھر میں موجود ہیں۔
ملزم فیصل کے والد اس گھر میں پلمبر کا کام کرتے تھے ۔ جب والد کا انتقال ہوا تو فیصل کام کرنے ان کے گھروں میں آنے لگا۔ ملزم نے دو مرتبہ میں گھر میں داخل ہو کر یہ واردات انجام دی۔