ویب ڈیسک :امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی نیٹ ورکس میں ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم Grok کو شامل کیا جائے گا۔
یہ اعلان امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اسپیس ایکس کے دورے کے دوران کیا۔یہ اقدام امریکا کی نئی AI ایکسیلریشن اسٹریٹیجی کا حصہ ہے، جس کا مقصد جدید جنگی ٹیکنالوجی میں امریکی برتری کو برقرار رکھنا ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیرِ جنگ نے کہا کہ جدید جنگ میں وہی کامیاب ہوگا جو تیزی سے جدت اپنائے گا، اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے فیصلہ سازی اور آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہوگا۔