ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی ،جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 15جنوری کو ہوگا

لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی ،جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 15جنوری کو ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں تعینات 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس 15 جنوری کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بھی شریک ہوں گی، جبکہ وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں کردار اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 13 میں سے 9 ایڈیشنل ججز وکلاء میں سے 10 فروری 2025 کو تعینات کیے گئے تھے، جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کا تعلق سیشن ججز کی کیڈر سے ہے، جنہیں 5 مارچ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن معزز ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا، ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس راجہ غضنفر علی، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس طارق محمود باجوہ اور جسٹس عبہر گل خان کی مستقلی کے معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اجلاس کے دوران ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹس، بار اور بینچ سے موصول ہونے والی آراء اور دیگر متعلقہ قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ان کی مستقلی یا دیگر فیصلوں کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا، جنہیں آئینی طریقہ کار کے تحت حتمی منظوری کے لیے متعلقہ فورم کو بھجوایا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer