وقاض احمد: سی سی ڈی اغوابرائےتاوان سیل کی شاہدرہ کےعلاقہ میں کارروائی، 3روز قبل تھانہ بادامی باغ کی حدود سے لاپتہ 2 بہنوں کو ٹریس کرلیا گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق لاپتہ بچیوں کو ٹریس کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا،دونوں بہنوں کے اغواکا مقدمہ تھانہ بادامی باغ لاہور میں درج تھا، والدین کے مطابق 16 سالہ مدیحہ اور 15 سالہ صبیحہ گھر سے ٹیوشن کے لئے نکلی تھیں۔