ویب ڈیسک:امریکا نے اپنےشہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی، دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق تہران میں امریکی سفارتخانے نے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ایران میں امریکی شہری حکومتی مدد کا انتظار نہ کریں، ایران میں مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر سکتے ہیں،امریکی شہری زخمی ہوسکتے ہیں، گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خوفزدہ نہیں، ایران کے خلاف فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشنزمیزپرموجودہیں۔
صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں،ایران عوامی سطح پر کچھ اور امریکا سے کچھ اور بات کررہا ہے،ضرورت پڑی تو فوجی طاقت استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔