عوام سے اپیل ہے کہ پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ کو سامنے لائیں، بلاول بھٹو

عوام سے اپیل ہے کہ پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ کو سامنے لائیں، بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ کو سامنے لائیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کسانوں کو کسان کارڈ اور مزدوروں کو مزدور کارڈ دیں گے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے بااختیار بنائیں گے۔  26 جنوری کو ملتان میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہوگا،ملکی حالات کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اپنے نظریے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن جیتنے ہیں، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کو ریلیف اور غریبوں کو تکالیف دیتی ہیں، ہم پاکستان کے نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں اور صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام کا لاڈلا بنیں گے، ملتان کے عوام کی تنخواہیں ڈبل کریں گے اور یہاں کے عوام کیلئے ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ ہم مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کرتے رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ آپکے مسائل حل ہوں۔