ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے ہملٹن پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے ہملٹن پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےپاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

 خیال رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 پر آل آؤٹ ہو گئی۔

 پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

 مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے، میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی، فن ایلن 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، کپتان کین ولیمن سن نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے 4 اوورز میں 56 اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر اسامہ میر نے 4 اوورز میں 51 رنز دیئے۔ ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ حارث رؤف نے دو کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ عمرگل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر کہا ہے کہ کیچز ڈراپ کرنا منہگا پڑا،اگر کیچز ہو جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، سیریز کا پہلا میچ تھا،ہم بیٹھ کر اس پر بات کریں گے۔

 پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا،جواب میں گرین شرٹس 180 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

 میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولنگ کوچ عمرگل نے آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کی تاریخ ہے یہاں 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔

 عمرگل نے کہا کہ صائم ایوب نے آغاز اچھا کیا لیکن بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہوگئے، ان پچز پر کھیل سے آگاہی بہت ضروری ہے، محمد حفیظ نے نشاندہی بھی کی تھی پچ کے گرد ہی دوڑنا ہے۔