کرپٹ اور بدعنوان بلدیاتی افسران کیخلاف شکنجہ تیار

Corrupt officers
کیپشن: Corrupt officers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) کرپٹ اور بدعنوان بلدیاتی افسران کیخلاف شکنجہ تیار، سیکرٹری بلدیات نے افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، ناقص کارکردگی اور بدعنوانی پر افسران کے تبادلے کر دیئے جائیں گے۔

ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے اور بدعنوان افسران کی شامت آگئی، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے نکمے اور بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری بلدیات نے تمام بلدیاتی افسران کا پروفائل ڈیٹا اور کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے، تمام افسران کو ان کی کارکردگی اور ساکھ کی بنیاد پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔

 سیکرٹری بلدیات نے وزیراعظم پورٹل کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پورٹل پر زیروٹالرینس ہوگی، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری بلدیات نے تمام ترقیاتی منصوبوں کا سنٹرل ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورمحکمہ بلدیات میں بیٹھ کر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے،  محمد اشرف کی خدمات مزید تقرری کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ مرضیہ سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ عطاءالحق کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب لگایا گیا۔ رانا ضیاءاللہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک، وقار حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم تعینات کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے مذکورہ پانچوں افسران کو فوری طور پر اپنی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer