سارہ خان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے

Sarah Khan
کیپشن: Sarah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان ڈراموں کی دنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سارہ خان کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور کئی ایوارڈ حاصل کئے،سارہ خان کو انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا، انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔

سارہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر، نت نئے فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer